سیالکوٹ واقعے کے بعد سری لنکا میں موجود محمدحفیظ، عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض سمیت پاکستانی کھلاڑیوں بارے اہم خبر آگئی

pakistan cricket team

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں ملازمین نے توہین مذہب کا الزام عائد کر کے

سری لنکن نژاد منیجر کو ما ر ما ر کر ہلا ک کر دیا تھا۔ اس کیس میں اب تک پولیس کی جانب سے 124 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سیالکوٹ واقعے کے بعد سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق اس وقت پاکستان کے آٹھ

کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کیلئے موجود ہے۔ ان میں محمد حفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود انورعلی، عثمان شنواری اوراحمد شہزاد شامل ہیں۔سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی ہجوم کے ہاتھوں ہلا کت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ لنکا پریمیئر لیگ 5 سے 23 دسمبر کے درمیان کھیلی جائے گی جس میں

پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ، محمد عامر اور انور علی گال گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں جب کہ وہاب ریاض، شعیب ملک اور عثمان شنواری جافنا کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ احمد شہزاد کینڈی واریئرز اور صہیب مقصود ڈمبولا جائنٹس کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ خیال رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں ملازمین نے توہین مذہب کا الزام عائد کر کے سری لنکن نژاد منیجر کو ما ر ما ر کر ہلا ک کر دیا تھا۔ اس کیس میں اب تک پولیس کی جانب سے 124 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Leave a Comment