آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

rain pakistan

سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر میں بارشوں کی پیشگوئی کر د ی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ کم شدت کی مغربی ہوائیں ہفتے

کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ، ہفتے کی رات سے اتوار کے دوران کشمیر ، گلگت میں بارش اور برفباری کی توقع ہے ۔ بالائی خیبر پختون خوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ ہفتے کو کوئٹہ، زیارت ، پشین ،ژوب ، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا بھی امکان ہے

Leave a Comment